۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزه/ نجف اشرف میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان و سیکرٹری امورِ خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی دعوت پر مؤسسہ باقر العلوم(ع) کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان و سیکرٹری امورِ خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی دعوت پر مؤسسہ باقر العلوم(ع) کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، سربراہ مجلس علمائے امامیہ اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی دعوت پر نمائندہ و وکیلِ مقام معظم رہبری آیت اللہ سید مجتبی حسینی (دام ظلہ) نے اپنے وفد کے ہمراہ مؤسسہ باقر العلوم(ع) نجف اشرف کا دورہ کیا، یہ دورہ جمعرات کو کیا، اس موقع پر آنے والے معزز مہمانانِ گرامی کی مہمان نوازی کی گئی۔

اس موقع پر مؤسسہ باقر العلوم(ع) نجف اشرف کے سربراہ اور مجلس وحدت المسلمین نجف اشرف کے اراکین بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں ملکی و عالمی بدلتی صورتحال، نجف میں مقیم پاکستانی طلباء کی سرگرمیاں اور بنیادی مشکلات، ایم-ڈبلیو-ایم کے چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قضیہ فلسطین اور غزہ کے حوالے سے پاکستان بھر میں فعالیت، ایم-ڈبلیو-ایم شعبۂ نجف اشرف سمیت دیگر بیرونی شعبہ جات کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے سمیت دیگر متعدد موضوعات زیر بحث آئے۔

آیت اللہ سید مجتبی حسینی (دام ظلہ) نے مؤسسہ باقر العلوم(ع) العالمیہ کی نئی شاخ کیلئے عمارت خریدنے پر مبارکباد پیش کی اور نجف میں موجود طلاب کی مشکلات کو دور کرنے اور ہر ممکنہ تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ملاقات کے اختتام پر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے دعوت نامہ قبول کرنے اور تشریف لانے پر نمائندہ مقامِ معظم رہبری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانانِ گرامی کو اَحسن طریقے سے وداع کیا۔

یاد رہے ان دنوں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی خارجہ پالیسی اور مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ عراق کے دورے پر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .